پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے نور الحسن تنویر سے ملاقات پر شیخ سعید اور عدنان بٹ کی گفتگو
ریاض ( ذکا اللہ محسن) پنجاب ایڈوائزری کونسل کے ممبران شیخ سعید، عدنان اقبال بٹ اور مسلم لیگ(ن) ریاض کے نائب صدر فیض ابوطیب نے دبئی میں اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر نورالحسن تنویر سے دبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نورالحسن تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا عزم ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بہتر مراعات سے نوازا جائے۔ ان کی پاکستان میں جائیدادوں کو تحفظ دینے کے ساتھ دیارغیر میں بھی ان کو درپیش مسائل احسن انداز سے حل کئے جائیں۔ اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن اپنے پاکستانی بھائیوں کےلئے ہمہ وقت مدد اور رہنمائی کےلئے تیار رہتی ہے ۔شیخ سعید احمد اور عدنان اقبال بٹ نے نورالحسن تنویر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کے مسائل حل کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان کو بھی ان سے آگاہ رکھیں۔سعودی شاہی فرمان کے ذریعے ملنے والی رعایت سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو اچھا ریلیف ملا ہے جس سے وہ با آسانی اپنے گھروں کو لوٹ جائینگے۔ مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر فیض ابو طیب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائدین پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں اور جس طرح ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے۔ اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ملاقات کے آخر میں نورالحسن تنویر کی جانب سے شیخ سعید احمد، عدنان بٹ کو تعریفی شیلڈ اور پنجاب ایڈوائزری کونسل کے نوٹیفکیشن بھی جاری کئے گئے۔