حیدرآباد دکن ..... حیدرآباد دکن کے عہدیداروں نے ہندوستانی دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں سعودی قونصل خانہ جلد از جلد کھلوائیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حیدرآباد کے عہدیداروں نے مقامی شہریوں کے مسائل بڑھ جانے پر دفتر خارجہ سے پرزور الفاظ میں درخواست کی ہے کہ حیدرآباد شہر میں سعودی قونصل خانہ کھلوایا جائے۔ ایجنٹ حضرات حیدرآبادیوں کو دھوکے دیکر قانونی مسائل سے دوچار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے بتایا کہ سعودی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر اس تجویز پر غور کریگی وی کے سنگھ کا کہناہے کہ خود ہندوستانی حکومت سفارتخانوں کے تعاون سے حیدرآباد میں مختلف سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے ترغیبات دیگی۔