واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے اس اقدام کے مشرق وسطیٰ امن عمل پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی این بی سی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹلرسن نے کہا جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گاامن عمل میںشریک فریقین کو بھی مطلع کرینگے۔دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم نتنیا ہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے منتقل کئے جانے پر امن عمل متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی غلطی کو درست کرنے کی سمت میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967نے بیت المقدس کو اپنا حصہ بنا لیا تھا اور اسے اپنا دارالحکومت قراردیتا آیا ہے۔