نئی دہلی۔۔۔۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں مطلوب حافظ سعید اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی حوالگی یا واپس لانے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے کوئی درخواست نہیں ملی۔ ترجمان نے کہا کہ اگر درخواست ملی تو اسکا جائزہ لیا جائے گاواضح رہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں دیئے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ داؤد ابراہیم بدستور پاکستان میں ہے، پچھلے 10سال کے دوران نئی دہلی نے داؤدابراہیم کی حوالتی کیلئے پاکستان کو کئی مرتبہ خطوط بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں دیئے۔