مدینہ منورہ.... محکمہ شہری دفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے پیٹرول اسٹیشنوں پر سگریٹ کے ٹکڑے پھینکے، سگریٹ نوشی کی ، گاڑی بند نہ کی اور موبائل استعمال کیا تو ایسی صورت میں ا ن پر جرمانے ہونگے۔ مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے اعلیٰ عہدیدار شامی الحجیلی نے کہا کہ بعض ڈرائیور پیٹرول اسٹیشنوں کی سلامتی کیلئے مقرر ضوابط کی پابندی نہیں کررہے ہیں۔ جس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہیں قابو کرنے کیلئے جرمانے لگائے جائیں گے۔