سعودی عرب میں جدہ پولیس نے سیلزمین سے 6 لاکھ 20 ہزار ریال لوٹنے والے دو سعودی شہریوں اور ایک مقیم اردنی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ اردنی اور سعودی شہری بھیس بدل کرغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’ملزمان سے 6 لاکھ 20 ہزار ریال بازیاب کرلیے گئے۔ تینوں افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔