دبئی ... انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف تایخی فتح کے باعث پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ ہند بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے ۔فہرست میں نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔دریں اثناءبلے بازوںکی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے اظہر علی ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔مصباح نے ایک درجہ تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر جبکہ یونس خان نے 2 درجہ تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر کیریئر کا اختتام کیا۔ بولرزکی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین درجہ بندی میں شامل نہیں تاہم لیگ اسپینر یاسر شاہ 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔