سندھ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے اپنانا بند کرے
مکہ مکرمہ (جاوید راہو ) پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے صدر سلطان عبدالباسط اور جنرل سیکریٹری قاسم دستی اور دیگر سینیئر رہنماﺅں جن میں الیاس قاضی، عدنان لیاقت، مبشر حسین چیمہ، نذیر چغتائی انجم اقبال وڑائچ تنویر خان، سمیع اللہ، کامران رفاقت شاہد خان، حافظ صداقت، نعیم ہادی، علی حیدر زعمر جنجوعہ، انور انجم نے کہا کہ وہ سندھ حکومت کی طرف سے پی ایس پی پر کی گئی پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ صدر سلطان نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے۔ سندھ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے ایسے ہتھکنڈے اپنانا بند کرے۔ قاسم دستی کا کہنا تھا ۔سندھ سرکار لاٹھی گولی کی سرکار بن گئی ہے جو نا قابل قبول ہے۔ پی ایس پی رہنماو¿ں کی گرفتاری اور ریلی میں شریک بچوں اور خواتین پر ہونے والے شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے پر آواز بلند کرنا عوام کا جمہوری حق ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف عوام کو اپنا حق دلوائیں گے۔