Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رٹز کارلٹن جدہ کا خیراتی انجمن کے ساتھ معاہدہ

رٹز کارلٹن رمضان میں ایک چیریٹی پروگرام 'بسمہ خیر' کی میزبانی بھی کرے گا۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں قائم رٹزکارلٹن ہوٹل کی جانب سے سماجی ذمہ داری کو بڑھانے کے اپنے عزم کو تقویت دینے اور آئندہ نسلوں کو بااختیار بنانے کے لیے خیراتی انجمن ال اولا فاؤنڈیشن کے ساتھ  ہونے والے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ معاہدہ رٹز کارلٹن کے جنرل منیجر محمد مرغلانی، ال اولا فاؤنڈیشن کی سی ای او دانیہ المعینا اور فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر صباح یاسین کے درمیان شروع کیا گیا تھا۔

معاہدے کے تحت تقریبات اور ورکشاپس کے لیے ہوٹل میں جگہ دی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز

معاہدے کے تحت رٹزکارلٹن کی جانب سے فاؤنڈیشن کے خیراتی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے مختلف خیراتی تقریبات اور ورکشاپس منعقد کرنے کے لیے اپنے ہوٹل میں جگہ فراہم کی جائے گی۔
ماہ رمضان میں ہوٹل ایک چیریٹی پروگرام 'بسمہ خیر' کی میزبانی بھی کرے گا، جس میں فنڈ ریزنگ سحر کے ساتھ ساتھ ال اولا فاؤنڈیشن کے ملازمین اور مستحقین کے لیے افطار کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر ال اولا فاؤنڈیشن کی سی ای او دانیہ المعینا نے بتایا ہے کہ رٹز کارلٹن جدہ جیسے اعلیٰ ادارے کے ساتھ ایسی شراکت پر ہمیں بے حد خوشی ہے اور اس تعاون پر ہم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دانیہ المعینا نے امید ظاہر کی ہے کہ  یہ شراکت داری ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے اور معاشرے کے لیے کچھ بہتر کرنے کا نقطہ آغاز ثابت ہو گی۔
واضح رہے کہ کہ ال اولا فاؤنڈیشن جدہ میں کم آمدنی والے خاندانوں کو  غربت سے نکالنے اور معاشرے میں باعزت اور  بااختیار بنانے کے لیے 63 برس سے کام کر رہی ہے۔

 دیگر ہوٹل گروپ غریب گھرانوں کو خوشحالی میں ان کا ساتھ دیں۔ فوٹو ٹوئٹر

دانیہ المعینا نے بتایا کہ اس ہماری اس تقریب کا مقصد متعدد دیگر ہوٹل گروپوں کو کارخیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی جانب توجہ دلانا ہے تا کہ وہ مقامی خیراتی اداروں کے لیے فنڈ ریزنگ میں مدد کر سکیں اورغریب گھرانوں کو خوشحالی کے سفر میں ان کا ساتھ دیں۔
اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل مینیجر محمد مرغلانی نے کہا ہے کہ مقامی کمیونٹی میں ضرورت مندوں کی مدد  کرنے اور انہیں بااختیار بنانے  کے لیے ال اولا فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون پر ہمیں فخر ہے اور ہمارا  بڑا مقصد معاشرے میں  فعال کردار ادا کرنا ہے۔

ال اولا فاؤنڈیشن جدہ میں63 برس سے کام کر رہی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

محمد مرغلانی نے کہا  کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس اقدام سے دیگر ہوٹل گروپس اور شراکت داروں کو رمضان کے مقدس مہینے میں معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقہ کی مدد کی ترغیب ملے گی۔
تقریب میں موجود خیراتی تنظیم سے مستفید ہونے والی خاتون عائشہ عبدالرحمن نے کہا کہ ال اولا اور رٹز کارلٹن کی جانب سے ہماری ہرممکن مدد کرنے کے عزم سے بہت تقویت ملی ہے۔
اس تقریب میں شاندار مہمان نوازی کے تجربے سے مجھے یقین ہے کہ ہماری مدد اور رہنمائی کے لیے ہر عمل کیا جائے گا۔
 

شیئر: