Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس ،عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

دی ہیگ... عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس میں پاکستان اور ہند کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پاکستان نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکی سزائے موت کے خلاف ہندوستانی اپیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ ہنگامی نوعیت کا نہیں۔ ویانا کنونشن کے تحت مقدمہ عالمی عدالت میں نہیں چلایا جا سکتا ۔عالمی عدالت کو دہشتگرد کلبھوشن کا مقدمہ سننے کا اختیار نہیں۔ ہندوستانی درخواست مسترد کی جائے۔ کلبھوشن کو سزا قانون کے مطابق دی گئی۔۔ پاکستان نے عالمی عدالت سے استدعا کی کہ ہند کی درخواست مسترد کی جائے۔ ہندوستانی وکیل دیپک متل نے عدالت سے کہا کہ کلبھوشن یادو بے قصور ہندوستانی شہری ہے جو من گھڑت الزامات میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں قید ہے۔ ویانا کنونشن کے تحت ان کے حقوق نہیں د ئیے جا رہے۔

 

شیئر: