ریاض .... سوشل میڈیا پر ضرورت مندوں کو مفت تربوز حاصل کرنے والے بورڈ کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی شہری ریاض میں تربوز کی دکان لگائے ہوئے ہے اور ایک بورڈ اس پر آویزاں کیا ہوا ہے۔ جس پر تحریر ہے کہ”عزیز بھائیو! اگر آپ کے پاس پیسے نہ ہوں تو آپ بلا جھجھک تربوز لے جائیے اور اپنے گھر والو ںکو کھلائیے۔ اپنی ا ولاد کی ضرورت کے حساب سے تربوز لینے میں جھجھک محسوس نہ کیجئے۔ میرا اور آپ سب کا رزق اللہ کے ذمہ ہے“۔ مقامی شہریوں نے اس دکاندار کے جذبے کو سلام تعظیم پیش کیا ہے۔