Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تل ابیب حملے میں ایک شخص ہلاک، 6 زخمی ہوئے: اسرائیلی حکام

ایک کار سمندر کے کنارے  پارک کے قریب لوگوں کے گروپ سے ٹکرا گئی ( فوٹو اے پی)
اسرائیل کے تجارتی ہب تل ابیب میں جمعے کی رات  ایک مشتبہ حملے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حملے کی اصل نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسے ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ اصطلاح اسرائیلی حکام فلسطینوں کے حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ’ ایک کار تل ابیب میں سمندر کے کنارے  پارک کے قریب لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی‘۔

پولیس کے مطابق ’کار کے ڈرائیور کو گولی مار دی گئی  ہے( فوٹو: روئٹرز)

اسرائیل کے ریسلکیو حکام نے بتایا کہ’ ایک تیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی‘۔
پولیس کے مطابق ’کار کے ڈرائیور کو گولی مار دی گئی۔ اس کی حالت غیر یقینی تھی‘۔
سوشل میڈیا پر وڈیوز میں سڑک پر الٹی ہوئی کار کے ساتھ ایک نعش کو پڑے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔
تل ابیب میں یہ حملہ لبنان اور غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں  اور مغربی کنارے میں فائرنگ کے بعد ہوا ہے جس میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر: