مکہ میں پیغمبرِ اسلام کے زمانے کی تاریخی مسجد الفتح کی بحالی
منصوبے کے تحت مسجد کا رقبہ 455.77 مربع میٹر سے بڑھایا جائے گا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں پیغمبرِ اسلام کے زمانے کی تاریخی مسجد الفتح کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الفتح ان مساجد میں سے ایک ہو گی جسے شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی مساجد کی ترقی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں بحال کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد الفتح کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ پیغمبرِ اسلام نے فتح مکہ کے سال کے دوران اس میں نماز ادا کی تھی۔
1398 میں اس کی تعمیر کی تجدید سے قبل پچھلی صدیوں کے دوران اسے منہدم کر دیا گیا تھا اور 1419 میں اس کی مرمت کی گئی تھی۔
منصوبے کے تحت مسجد کا رقبہ 455.77 مربع میٹر سے بڑھا کر 553.50 مربع میٹر کیا جائے گا۔
الفتح مسجد کے مغربی علاقے کے تعمیراتی انداز میں قدرتی تعمیراتی مواد بشمول اینٹوں، بیسالٹ، پتھر، جپسم اور لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے نمازیوں کی گنجائش 218 سے بڑھا کر 333 کی جائے گی۔
الفتح مسجد میں لکڑی کے بہترین پینلز سے بنی نمایاں کھڑکی یا بالکونی منفرد ہیں۔
اس عمارت کی خصوصیت مغربی خطے کے تعمیراتی انداز سے ہے جو ساحل کے آس پاس کے قدرتی حالات کا مقابلہ کرتی ہے جہاں تاریخی مساجد اکثر تعمیراتی مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں جو ایک وسیع عمارتی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔
مساجد کی خصوصیات سامنے کے سادہ ڈیزائن، لکڑی کے عنصر کی اہمیت اور مسجد کے اندر اعتدال پسند درجہ حرارت کی دیکھ بھال سے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان پروجیکٹ کا مقصد قدیم اور جدید تعمیراتی معیارات کے درمیان توازن کو اس طرح حاصل کرنا ہے جس سے مساجد کے اجزا کو ایک مناسب حد تک پائیداری ملے اور ترقی کے اثرات کو ثقافتی ورثے اور تاریخی خصوصیات کے ساتھ مربوط کیا جائے۔
ترقی کا عمل تاریخی عمارتوں میں مہارت رکھنے والی سعودی کمپنیاں انجام دے رہی ہیں۔