اوڈیشہ۔۔۔۔اوڈیشہ میں کوراپٹ ضلع میں ایک اسپتال کے احاطے میں کتا نومولود کی نعش کھاتارہا اور لوگ تماشائی بنے کھڑے رہے۔کسی نے بھی اسے بھگانے کی کوشش نہیں کی۔بعض لوگ تو اس سارے واقعہ کی اپنے موبائل پر وڈیوبھی بناتے رہے۔اسپتال کے حکام نے ایسے کسی بھی واقعہ سے اپنی لاعلمی ظاہر کی ہے۔اسپتال کے سب ڈویژنل میڈیکل افسر نے کہا کہ واقعہ کا سن کر میں خود اپنے عملے کے ساتھ وہاں پہنچا نہ تو مجھے کتا نظر آیا اور نہ نومولود کی نعش۔ ہمارے اسپتال سے بھی کوئی مریض غائب نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ضرور ہوگی۔پولیس ٹیم موبائل ریکارڈنگ دیکھ رہی ہے ۔