Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے خفیہ معلومات روس کو نہیں دیں،وائٹ ہاوس

واشنگٹن ...صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر روسی وزیر خارجہ کو انتہائی خفیہ معلومات مہیا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ ان معلومات کا تعلق داعش سے ہے اور یہ مشرق وسطیٰ میں انتہائی خفیہ ذرائع سے واشنگٹن کو ملی تھیں۔ ان ذرائع نے یہ معلومات روس کو فراہم کرنے سے منع کیا تھا۔ قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ جیسے بیان ہوئی ہے، وہ غلط ہے۔ ٹرمپ اور روسی وزیرِ خارجہ کی ملاقات میں دونوں ملکوں کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا گیا ۔ وائٹ ہاو¿س انتظامیہ نے بھی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ 

 

شیئر: