اگر کسی پارٹی، معلوماتی سیشن، سیر یا کسی اور موقع پر کوئی شخص بے چین دکھائی دیتا ہے اور بار بار کھڑکی کے پاس جاتا ہے تو سمجھ جائیں انہوں نے گاڑی کسی غیرمحفوظ مقام پر پارک کر دی ہے۔
گاڑی کھو جانے کے بعد اسے ڈھونڈنے کے لیے دوڑ دھوپ کرنے سے یہ سیکھ لینا بہرحال آسان ہے کہ اسے کھونے ہی نہ دیا جائے۔ کچھ ایسے نکات ویب سائٹ سیف وائز کی رپورٹ میں بتائے گئے ہیں جن میں کچھ آلات استمعال کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
دُھند میں سفر، ڈرائیور کو کیا کرنا چاہیے کیا نہیں؟Node ID: 736061
-
وہ عام غلطیاں جو لوگ ڈرائیونگ کے دوران کرتے ہیںNode ID: 749136
دروازے اور چابیاں
اگر آپ کا خیال ہے کہ گاڑی یکدم چوری ہوتی ہے تو ایسا نہیں ہے۔ عام طور پر چور منصوبہ بندی کے تحت گاڑی سے اترنے والوں کی حرکتیں نوٹ کرتے ہیں۔ اگر کوئی شیشے چڑھانے کے بعد چابیاں ہاتھ میں لیے اترتا ہے اور اس کے بعد بھی گاڑی پر نگاہ ڈالتا ہے تو چوری کے امکانات کم ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ چوروں کی نگاہ میں ہوتا ہے۔
اسی طرح لاپرواہی سے اترنا، چابی گاڑی میں چھوڑ کر پھر سے مڑ کر اٹھانا اور نکلنے کے بعد مڑ کر نہ دیکھنا چوروں کے لیے حوصلہ افزا ہوتا ہے۔