Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین وقطرکے سفارتی تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کا خیرمقدم 

بحرین اورقطر نے بدھ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت خارجہ نے بحرین اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطر اور بحرین کی جائزہ کمیٹی نے بدھ کو ریاض میں اجلاس کے بعد تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ مثبت اقدام ہے جو خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور مشترکہ خلیجی جدوجہد کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا پتہ دے رہا ہے۔ 
بحرین اور قطر نے بدھ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے کا محرک دونوں ملکوں کے  تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خلیجی ممالک کے درمیان مکمل اتحاد و تعاون  کا جذبہ ہے۔

شیئر: