Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی پھر فار م میں نظر آئیں گے،کر س گیل

ممبئی...ویسٹ انڈین ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ اوپنر کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی کی خراب فارم کا دفاع کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کوہلی جلد فٹ ہو جائیں گے ۔ چیمپیئنز لیگ میںپھر کارکردگی کی بلندیوں پر نظر آئیں گے۔آئی پی ایل کے حالیہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور نے سپر اسٹارز کی موجودگی کے باوجود بدترین کارکر دگی دکھائی اور بری طرح ناکامیوں سے دوچار نظر آئی۔کوہلی اور گیل کے علاوہ ابراہم ڈی ویلئرز جیسے بیٹسمین بھی کچھ نہ کر پائے ۔شائقین کومایوسی سے دوچار کرتے رہے۔ گیل نے خراب کھیل پر شائقین سے باقاعدہ معافی بھی مانگی تھی۔کوہلی کی خراب بیٹنگ کا سلسلہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزسے جاری ہے اور وہ آخری ٹیسٹ سے دستبردار بھی ہو گئے تھے۔گیل نے کہا آئی پی ایل میں جو کچھ ہوا وہ وقتی صورتحال ہے۔ہندوستانی کپتان اس مرتبہ چیمپیئنز لیگ میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ہر شعبے میں نمایاں نظر آئیں گے۔اس صورتحال سے بڑا کھلاڑی دوچار ہو تا ہے ۔

 

شیئر: