Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس 1000 سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں 45 فیصد کمی

ملک میں 1000 سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
 اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 34 ہزار 609 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 62 ہزار 803 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
مارچ میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 3 ہزار 324 یونٹس کاروں کی فروخت ریکار ڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے 423 فیصد زیادہ ہے۔
فروری میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 635 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
گذشتہ سال مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 70ف فیصد کی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔
گذشتہ برس مارچ میں 1000 سی سی سے کم پاور کے 11 ہزار 109 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال مارچ میں کم ہو کر 3 ہزار 324 یونٹس ہوگئی۔

شیئر: