سعودی عرب میں الودیعہ چیک پوسٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے افسران نے 860 کلو گرام سے زیادہ حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
بیرون مملکت سے چیک پوسٹ کے راستے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں حشیش چھپا کرسمگل کی جارہی تھی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ معمول کے مطابق معائنے کے دوران ٹرک کے نچلے حصے کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی حشیش برآمد ہوئی‘۔
#الزكاة_والضريبة_والجمارك في منفذ الوديعة تُحبط محاولة تهريب كمية كبيرة من مادة الحشيش، بلغت أكثر من 860 كيلوجرام، وذلك بعد العثور عليها مُخبأة في إحدى الشاحنات القادمة عبر المنفذ.#واس_عام pic.twitter.com/swf6eY6WvZ
— واس العام (@SPAregions) April 14, 2023