Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کا طیارہ خرطوم ایئرپورٹ پر فائرنگ کی زد میں آگیا

بیان کے مطابق ایئر بس طیارے کو گولیاں لگنے سے نقصان پہنچا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی قومی ایئر لائن ( السعودیہ ) نے کہا ہے کہ ’ اس کے ایئربس طیارے کوسوڈان میں’ ایک حادثہ‘ پیش آیا ہے‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’سنیچر کو ریاض کے لیے روانگی سے قبل خرطوم ایئرپورٹ پر طیارہ گولیوں کی زد میں آگیا‘۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے لیے روانہ ہونے والے ایئر بس طیارے کو گولیاں لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔ شیڈول پرواز میں عملے کے ارکان اور مسافر سوار تھے۔
بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کیبن کریو کے تمام ارکان سوڈان میں سعودی سفارتخانے پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان میں جھڑپوں کے بعد السعودیہ، امارات سمیت دیگر ایئرلائنوں نے پروازایں معطل کردی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’السعودیہ کا ایمرجنسی کوآرڈینیشن سینٹر کیبن کریو، زمینی عملے اور سوڈان میں سعودی سفارتخانے کے ساتھ مل کر واقعہ کے بارے میں مزید معلو مات حاصل کر رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ اور دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آر ایس ایف نے فوج کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شہر میرو اور مغربی شہر الابض کے ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
سوڈام کی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم کے مطابق جھڑپوں میں تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: