روم...روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے کہا ہے کہ پھر عالمی نمبر ون کھلاڑی بننا چاہتی ہوں۔ اتنا عرصہ انٹر نیشنل مقابلوں سے دوری کے بعد صورتحال اور اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ آسان نہیں لیکن رفتہ رفتہ اپنی فارم حاصل کر لوں گی۔انہوں نے کہا زیادہ بڑے خواب نہیں دیکھ رہی لیکن عالمی نمبر ون بننے پر جو احساسات ہو تے ہیں ان سے پھر روشناس ہو نا چاہیں گی کیونکہ جو کھلاڑی ایک مرتبہ یہ مزہ چکھ لے وہ ہمیشہ کیلئے اس کا اسیر ہو جاتا ہے۔شارا پووا کو ٹینس سرکٹ میں واپسی پر مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تاہم وہ مایوس نہیں ، انہیں 3 ٹورنامنٹس کیلئے وائلڈ کارڈ مل چکے ہیں ۔ اٹالین اوپن کا میچ جیت کر ومبلڈن کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنے کی بھی اہل قرار پائی ہیں۔شاراپووا کے مطابق ہر نئے میچ کے ساتھ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہیں تاکہ اپنے نئے اہداف حاصل کر لیں۔