سعودی محکمہ ٹریفک نے پھر کہا ہے کہ ’گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلے کی پابندی نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے اس پر 300 ریال تک کاجرمانہ مقرر ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلے کی پابندی اچانک گاڑی روکنے کی صورت میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے لگائی گئی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’محفوظ فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر150 سے 300 ریال تک جرمانہ وصول کیاجاتا ہے‘۔