محمد اصغرجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،عبدالوہاب نے 109اورپراسنتھ نے101کی اننگز کھیلیں جبکہ ابوبکر نے26 رنز دے کر5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
ویسٹرن یونین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ساتویںمر حلے میںدلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ یہ ٹورنامنٹ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ویسٹرن یونین کی اسپانسرشپ سے منعقدکیا ٰگیا۔
تفصیلات کے مطابق الخرج لیگ میں،فرینڈز ــــ سی سی کی ٹیم نے عامرہولیڈیزکے خلاف 113 رنزسے کامیابی حاصل کی ۱ور ٹورنامنٹ میں۱پنی پہلی فتح ریکارڈ کر۱ئی ۔فرینڈ زـــــسی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر279 رنزکا بڑا ہدف مرتب کیاجس میں رستم78،قیصر72 اورارشاد68 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔279 رنز کے تعاقب میں، عامرہولیڈیزکی ٹیم166رنز بنا سکی جس میں ارشاد نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کے ایف ایس ایچ ریاض واریرزنے لاہور لائنز کو 7وکٹوں سے شکست دی۔لاہور لائنز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنزبنائے جس میں مبشرنے23رنز بنائے جبکہ یاسین، امتیاز اور ماجدنے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں کے ایف ایس ایچ ریاض واریرز نے مطلوبہ ہدف9.1اوورزمیں حاصل کر لیا جس میںناصرعباسی نے38 جبکہ منور شفی نے37رنز بنائے ۔پا ک شاہین کی ٹیم نے پاکستان فالکنز کو 7وکٹوںسے مات دی۔پاکستان فالکنز کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر231 رنزکا ہدف مرتب کیاجس میںعبدالسلام نے2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میںپا ک شاہین کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف17.2 اوورزمیں حاصل کر لیا جس میںعبدالوہا ب 45گیندوںپر109رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبدالسلام نے 54 اورفیصل خان نے 50 رنز کااضافہ کیا۔ لاہور بادشاہ کی ٹیم نے سماء سٹیل کو 19رنز سے شکست دی ۔ لاہوربادشاہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر200 رنز کا ہدف دیا جس میں مدثر اور عثمان نے 44،44 جبکہ یاسر نے 42رنز بنائے جبکہ آصف بٹ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں، سماء ا سٹیل 9وکٹوں کے نقصان پر181 رنز بنا پائی جس میں رضوان منظور نے 54 اور رمضان بٹ نے 42 رنز اسکور کئے۔مصائب نے 3 جبکہ فہد اور آصف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ حریمالہ لیگ میں الحربی سی سی کی ٹیم نے پاک فورس کے خلاف 7وکٹوںسے کامیابی حاصل کی ۔پاک فورس کی ٹیم 149 رنز پرآل آؤٹ ہو گئی جس میںزوہیب نے 32رنز بنائے جبکہ شاہد،آصف اور نعمت اﷲ نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔الحربی سی سی کی ٹیم نے میچ 13.4 اوورز میںجیت لیا جس میں سلمان 55اورشاہد42رنز بنا کرنمایاںرہے۔فالکنزسی سی کی ٹیم نے فونٹی اسٹارکو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ فونٹی اسٹارکی ٹیم،عرفان علی بشارت کی عمدہ بولنگ کی بدولت 135رنز تک محدود رہی۔ عرفان علی بشارت نے19 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عتیق احمد نے3 اہم وکٹیں اپنے نام کیں ۔ فونٹی اسٹارکی جانب سے افتخار نے55رنزبنائے۔ جواب میں،فالکنزسی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی14 اوورز میں حاصل کر لیا۔کامران اکرم 78رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ غلام اور طحہ نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ریاض ایسزکی ٹیم نے محمدسی سی کو4 وکٹوں سے شکست دی ۔ محمد سی سی کی ٹیم نے 197رنز کا ہدف دیاجس میںضیاء نے98 اورہارون نے 56رنزبنائے۔ فرمان نے 3 جبکہ وقاص ، عمر اور ندیم نے2 ،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میںریاض ایسزکی ٹیم نے میچ 17.4 اوورزمیں اپنے نام کر لیاجس میں محمد اصغر نے 52 گیندوں پر 124 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عاطف نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سنمارسی سی کی ٹیم نے وطن پال سی سی کو6 وکٹوں سے شکست دی ۔ وطن پال سی سی کی ٹیم نے182رنز بنا ئے جس میں سلمان 54اور فضل 42رنز بنا کر نمایاںرہے جبکہ عاشق، نواس اور ریاض نے2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں، سنمارسی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کر لیاجس میں ہارون 59، حاظم 53 اورادہرش44 رنز بنا کر حاوی رہے۔ کرکٹ سمارواکی ٹیم نے ریاض واریرز کو42رنز سے مات دی۔کرکٹ سماروا کی ٹیم نے180رنزکا ہدف مرتب کیاجس میںشعیب نے 50اور احسن نے 42رنز اسکور کئے۔شکیل نے 4 جبکہ نعمان،محسن اور توفیق نے 2، 2وکٹیں اپنے نام کیں ۔ جواب میں،ریاض واریرز کی ٹیم 138رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میںآصف نے30رنز اسکور کئے جبکہ ابو بکرغفور نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کی۔ ریاض بلوز سی سی کی ٹیم نے جی ایم لائنزسی سی کو 38رنز سے مات دی۔ریاض بلوز سی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر196 رنز کا ہدف دیا جس میں صادق 54،ظہیر44اور علیم 43رنز کے ساتھ نما یاں رہے جبکہ محسن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں، جی ایم لائنزسی سی کی ٹیم 158رنز بنا سکی جس میں بلال نے42رنز بنائے جبکہ نصیرالدین نے 4 اور علیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حائرلیگ میں سوات ٹائیگرز کی ٹیم نے راوی سی سی کو 4وکٹوں سے مات دی۔ راوی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنزکا ہدف دیا جس میں مہران نے 26رنز اسکور کئے ۔جواب میں، سوات ٹائیگرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف15.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ریاض فائٹرزپی پی ایف کی ٹیم نے پختونخواگلیڈی ایٹرز کو3 وکٹوںسے شکست دی ۔ پختونخواگلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان 175رنز بنائے جس میںبلال نے 3 جبکہ عامر، قیصر اور غنی نے 2، 2وکٹیں اپنے نام کیں ۔ جواب میں، ریاض فائٹرزپی پی ایف کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کر لیا جس میںکاشف بلال نے 39 گیندوں پر 78رنز کی شا ندار اننگز کھیلی ۔کشمیر سی سی کی ٹیم نے ٹائیگرز سی سی کو 20رنز سے شکست دی۔کشمیر سی سی کی ٹیم نے 9وکٹوںکے نقصان پر173 رنز کا ہدف دیا ۔ جواب میں ٹائیگرزسی سی کی ٹیم 8وکٹوںکے نقصان پر153 رنز بنا پائی جس میںاعظم نے 41 رنز بنائے۔چیلنجرزالیون کی ٹیم نے پاک رائڈرز سی سی کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے مات دی۔پاک رائڈرز سی سی کی ٹیم نے5 وکٹوںکے نقصان پر167 رنز کا ہدف دیا جس میں فوادنے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 90رنزاسکور کئے جبکہ فہدنے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں ،چیلنجرز الیون کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا جس میں فہد 55 رنز اور حبیب 39 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔انڈین اسٹرائیکرز نے ڈیٹیکون ایگلز کے خلاف 14رنزسے کامیابی حاصل کی۔ انڈین اسٹرائیکرزکی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر237 رنز کا ہدف دیاجس میں پراسنتھ کمار 58 گیندوں پر 101رنز بنا کر نا قا بل ِشکست رہے جبکہ سنیل کلائی نے79 رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں ڈیٹیکون ایگلز 8 وکٹوں کے نقصان پر223 رنزبنا سکی جس میں خرم نے 62 جبکہ آفتاب نے 45 رنز اسکور کئے۔ سنیل کلائی نے4 جبکہ شیمون نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔رائزنگ اسٹارز سی سی نے وائٹ اسٹار سی سی کو9وکٹوں سے شکست دی۔ وائٹ اسٹار سی سی کی ٹیم نے 190 رنز بنائے جس میںقاسم نے 43 اور عرفان نے37 اسکور کئے جبکہ عمر نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں رائزنگ اسٹارز سی سی نے میچ15.2 اوورز میں جیت لیا۔حفیظ نے4 10 رنزکی قا بل ِشکست اننگز کھیلی جبکہ عمر نے4 4 رنز کا اضافہ کیا۔ درعیہ لیگ میں،لوزین سی سی کی ٹیم نے کراچی کنگز کو65 رنز سے شکست دی۔لوزین سی سی کی ٹیم نے4 وکٹوں کے نقصان پر208 رنزکا ہدف دیا جس میںمعظم کاظمی نے 88 رنز بنائے جبکہ نصارنے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں،کراچی کنگز کی ٹیم 143 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی۔ارشد اور اصغر نے40،40رنزبنائے جبکہ بلال اور سراوانہ نے2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔پاکستان الیون نے وائٹ اسٹار گرین سی سی کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ وائٹ اسٹار گرین سی سی نے9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا۔دانش نے 55 اور حسین نے 54 رنز بنائے۔ولید نے 3 جبکہ ولی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں پاکستان الیون نے مطلوبہ ہدف 13.3 اوورز میں حاصل کر لیا جس میںزین 59 اورفیصل 50 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ فرحان نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ آفریدی سی سی نے چارسدہ کنگز کے خلاف26 رنزسے کامیابی حاصل کی۔ آفریدی سی سی نے9 وکٹوں کے نقصان پر191 رنز کا ہدف دیا جس میںفواد نے 39 اورسجاد نے 36 رنز بنائے۔محسن نے 3جبکہ ایجاز نے2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںچارسدہ کنگز 165 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںمحسن 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔فواد نے 4 جبکہ آفریدی نے3وکٹیں اپنے نام کیں۔ریاض واریرز CSK نے کنگ لائنزالیون کے خلاف4وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کنگ لائنز الیون نے 147رنزکا ہدف مرتب کیا جس میں نعیم نے 35 رنز بنائے۔زاہد نے 3جبکہ بلال اور شاجی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں،ریاض واریرز سی ایس کے نے مطلوبہ ہدف19.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ایجاز ناقابلِ شکست 51 رنز بنا کر حاوی رہے۔رائل اسٹرائیکرزنے دہلی ڈیر ڈیولز کو21 رنز سے شکست دی ۔رائل اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4 وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے جس میںادریس نے 48اور متھن نے 46 رنز اسکور کئے جبکہ وقار نے2وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں،دہلی ڈیر ڈیولز 145 رنز بنا سکی ۔ رمضان نے59رنز اسکور کئے۔جِجن نے 4جبکہ سسواتھ اور ڈیوِن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
******