Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کو صاف رکھنے کیلئے اسکیم

لندن .... برطانوی شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جو مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں ان میں سے تازہ ترین ا سکیم یہ ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کی نگرانی کرنے والا کوئی وارڈن کسی فرد کو عوامی جگہوں پر گندگی پھیلاتے ہوئے دیکھے او ربروقت اسکا چالان کرتے ہوئے 75پونڈ کا جرمانہ عائد کردے تو وہ ہر مہینے ایک ہزار پونڈبونس کا مستحق ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق75پونڈ کا جرمانہ ہر اس شخص کو ادا کرنے پڑیگا جو راستے میں پھلوں کے چھلکے یا چائے اور کافی سمیت دیگر مشروبات یا انکے کپ پھینکتا ہوا موقع پر پکڑا جائے۔ خفیہ رپورٹنگ کرنے والے ایک صحافی نے اس نئے پروگرام کے بارے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسکی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ تفصیلی معلومات اس کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں جنہیں ملک کی محتلف بلدیاتی کونسلوں نے صفائی ستھرائی کے ٹھیکے دیئے ہوئے ہیں۔ انڈر کور رپورٹر نے خود کو پوشیدہ رکھتے ہوئے گندگی جگہوں اور انکے ذمہ داران کی تصاویر بھی اتاری ہیں۔ بی بی سی کے زیر اہتمام کی گئی اس رپورٹنگ نے لوگوں کو کچھ زیادہ ہی محتاط کردیا ہے۔ واضح ہو کہ مختلف بلدیاتی کونسلوں کو شکایت رہی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جتنے بھی کوششیں کرتے رہے ہیں وہ عوامی تعاون مکمل طور پر حاصل نہ ہونے کی وجہ زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوسکیں۔شہری حقوق کے حوالے سے یہ کام کیسا ہے عوام کی نظروں میں اس سے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے مگر شہری حقوق کے علمبردار اداروں نے اس کام کو ”مجرمانہ جاسوسی “ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی زمانے میں یہ کام شفاف اور خطرناک قسم کی خفیہ ایجنسیاں کرتی تھیں۔

شیئر: