Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہلت سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ پاسپورٹ

طائف .... محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرکے مملکت میں قیام کرنے والے تارکین سے کہا ہے کہ وہ 90روزہ شاہی مہلت سے فائدہ اٹھاکر جلد از جلد وطن واپس چلے جائیں۔ فنگر پرنٹس کے منفی اثرات جرمانوں اور فیسوںسے نجات حاصل کریں۔محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ مہلت ختم ہونے میں 40دن باقی بچے ہیں۔ جو شخص بھی مہلت کے اندر وطن واپس چلا جائیگا۔ اس سے نہ تو کوئی فیس لی جائیگی اور نہ ہی اس سے کوئی جرمانہ لیا جائیگا اور نہ ہی وہ فنگر پرنٹس کے منفی اثرات سے دوچار ہوگا۔

شیئر: