Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک پر لائیو مقابلہ، 10 لاکھ ڈالر کا انعام سعودی ٹک ٹاکر کے نام

صارفین کے مطابق ’یہ بیٹل پانچ منٹ تک چلی جس میں سے 26 لاکھ ریال تک کا حصہ ٹک ٹاک لے گا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر سعودی نوجوان لائیو مقابلے (بیٹل) میں 10 لاکھ ڈالر جیت گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹک ٹاک انفلوئنسر قائد المجد کی جمعرات کے روز ویڈیو وائرل ہوئی جب اس نے ٹک ٹاک کے بڑے چیلنجز کو جیتتے ہوئے 10 لاکھ ڈالر جو کہ 40 لاکھ سعودی ریال بنتے ہیں، اپنے نام کر لیے۔
العریبیہ کے مطابق قائد المجد اور پاکستانی انفلوئنسر یوسف کے درمیان بدھ کے روز ٹک ٹاک پر لائیو بیٹل ہوئی جس نے ساڑھے نو لاکھ سے زائد فالوورز سے ویوز حاصل کیے۔ ان فالوورز نے سٹریمرز کو مقابلے کے دوران رقم بھیجی۔
صارفین کے مطابق ’یہ بیٹل پانچ منٹ تک چلی جس میں سے 26 لاکھ ریال تک کا حصہ ٹک ٹاک لے گا جبکہ المجد کو سات لاکھ تک سعودی ریال ملیں گے۔‘
المجد کے ساتھ مقابلہ کرنے والے یوسف کو پانچ لاکھ سعودی ریال ملنے کا امکان ہے۔
ٹک ٹاک لائیو بیٹل براہ راست مقابلے ہیں جس میں سٹریمرز ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہیں اور اس میں پھر مقابلہ دیکھنے والے فالوورز فاتح کا انتخاب کرتے ہیں۔
مقابلے کے دوران فالوورز آن لائن سِکے بھیجتے ہیں جنہیں جیتنا والا سٹریمر پیسوں کی صورت میں ایکسچینج کروا سکتا ہے۔

شیئر: