راولپنڈی... فوجی عدالت سے سز ا یافتہ مزید4 دہشت گردوں کوخیبر پختونخوا کی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں، شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ا ن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میںاحمد علی ،اصغر خان ،ہارون الرشید اورگل رحمٰن شامل ہیں۔