نئی دہلی۔۔۔عام آدمی حکومت سے برطرف کپل شرما نے پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال پر الزام لگایا ہے کہ وہ پچھلے سال صرف 2مرتبہ دفتر آئے لیکن فلم سرکار3دیکھنے ضرور گئے۔ فلم کیلئے ان کے پاس وقت تھا ، دفترکیلئے وقت نہیں ۔وہ کئی کئی دن دفتر نہیں آتے ۔ملک بھر میں صرف کیجریوال ہی ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جو کم سے کم لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں ، سب سے کم کام کرتے ہیں اور زیادہ تر چھٹیوں پر ہی رہتے ہیں۔ جلد ہی وہ ملک میں ایسے وزیر اعلیٰ ہونگے جن کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی بھرمار ہوگی۔مشرا نے کہا کہ میرے سوالات پر ان کا ایک ہی جواب ہے یعنی مجرمانہ خاموشی، وہ کبھی بھی اس پر بات نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو بولنے دینگے لیکن عوام جلد ان کے خلاف بولے گی۔