Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ ایک بار پھر میگزین کے کور پر

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ کرینہ کپور ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ میگزین کے کور پر نظر آئیں۔انہوں نے شادی کے ملبوسات میں تصویریں کھنچوائیں۔یہ میگزین ’’آسیانہ ویڈنگ ‘‘ہے جس میں وہ دلہن کے لباس اور میک اپ میں نظر آرہی ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ وہ ایک پاکستانی ڈیزائنرکے ڈیزائن کئے گئے زیورات پہنے ہوئے ایک کشتی پر بیٹھی ہیں۔انہوں نے کئی تصویروں میں لہنگا بھی پہناجس پر بھاری کام بنا ہوا ہے۔ہاتھ سے بنایا ہوا کندن کا نیکلس بھی پہنا ہوا ہے۔یہ ساری تصویریں دبئی میں اتاری گئی ہیں۔

شیئر: