Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی اور جرمانہ

لاہور... اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ۔طلاق 16 مئی سے ہو گا ۔ کرکٹر محمد نواز پر بکی کے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا الزام تھا۔ کرکٹر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔ محمد نواز نے بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ محمد نواز نے اینٹی کرپشن یونٹ کو بتایا کہ بکیزنے رابطہ کیا لیکن انہوں نے ڈیل نہیں کی تاہم ٹیم انتظامیہ کوبروقت آگاہ نہیں کرسکے۔ 

 

شیئر: