دیگر سکولوں سے آنے والے ممتاز طلبہ کو بھی ترجیحی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں یہ بات مدنظر رکھی جائے گی کہ امیدوار طالب علم نے کورس کے تمام مضامین میں امتیازی نمبر حاصل کیے ہوں۔
سکولوں کے منتظمین نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے تین شرائط منفرد تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے رکھی گئی ہیں۔
داخلے کی کارروائی کرنے والے ادارے کے ذمہ داران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ نجی سکولوں کا حق ہے کہ وہ اپنے یہاں داخلے کے لیے من پسند زمروں کا انتخاب کریں۔ زمروں کا انتخاب منفرد تعلیمی معیار برقرار رکھنے اور طلبہ کے کردار کو بہتر بنائے رکھنے کی خاطر کیا گیا ہے۔
ہمارا ماننا ہے کہ دیگرسکولوں کے بعض طلبہ کو داخلہ دینے سے سکول میں پہلے سے موجود طلبہ کے کردار پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ جبکہ بعض طلبہ کو داخلہ دینے سے کلاس روم کا ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔ اساتذہ اور انتظامی عملہ الجھنوں میں گرفتار ہوتا ہے۔
منتظمین نے کہا کہ سکول کی مختلف کلاسوں میں زیرتعلیم طلبہ کے بھائیوں کے داخلے ترجیحی بنیاد پر ہوں گے۔