بلوچستان کے خوبصورت اور دلکش ساحلی پٹی پر واقع قدرتی پہاڑی مجمسے ’پرنسس آف ہوپ یعنی امید کی شہزادی‘ کو سیاحوں اور بارشوں سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے سیاحوں کی رسائی محدود کرنے اور قدیمی ورثے کی حفاظت کے لیے پہرہ لگا دیا۔ جبکہ محکمہ آثار قدیمہ نے ’پرنسس آف ہوپ‘ کو سیاحوں، بارش اور موسمی تغیرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آہنی باڑ لگانے اور اس کے اوپر چھت نصب کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔
قدرت کا یہ مصورانہ شاہکار کراچی سے تقریباً 150 کلومیٹر دور اور کوئٹہ سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہنگول نیشنل پارک کے پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے۔ انسانی جسم کی مانند اس مجسمے کو 2002 میں عالمی سطح پر اس وقت توجہ ملی جب معروف ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی اقوام متحدہ کے ایک خیر سگالی دورے پر ہنگول نیشنل پارک آئیں۔
مزید پڑھیں
-
پارا چنار کے سکول میں فائرنگ سے اساتذہ سمیت سات افراد قتلNode ID: 762161
-
ملالہ یوسفزئی کے والدین رکشہ ڈرائیور کے گرویدہ کیوں؟Node ID: 762241