راولپنڈی /کابل .. افغانستان میں تعینات 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے ہراساں کیا۔ کئی گھنٹے تک تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ دریں اثناءپاکستان نے سفارتکاروں کو ہراساں کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ سفارتکاروں کو استثنی حاصل ہو تا ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی نے سفارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایسے واقعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔