Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی میں شہزادہ ترکی شرکت کریں گے 

شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد تاجپوشی کی رسم میں شرکت کےلیے لندن پہنچ گئے(فوٹو اخبار 24)
شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی رسم میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی نمائندگی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ ترکی تاجپوشی کے پروگرام میں شرکت کے لیے جمعرات کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے۔ 
یاد رہے کہ برطانوی شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو گی۔ 
ستمبر میں ملکہ کے انتقال کے بعد شاہ چارلس سوم نے تخت سنبھالا تھا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لندن پہنچ کر شاہ چارلس کو تخت نشینی کی مبارکباد پیش کی تھی۔

شیئر: