سعودی عرب میں جمعے کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان پایا گیا۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.05 ریال رہی۔
عاجل ویب سائٹ کےمطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 246.92 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 226.34 ریال جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 185.19 ریال رہی۔
مملکت میں21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2074.11 ریال رہی جبکہ 22 قیراط کی گنی کی قیمت 2172.88 ریال اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2370.42 ریال ہوگئی۔