طائف۔۔۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے حالیہ ایام کے دوران طائف میں ہونیوالی بارشوں سے املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا۔ کمشنر کو اس کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ خالد الفیصل نے ہدایت دی ہے کہ کمیٹی کے ارکان مقامی شہریوں کی املاک کو بارش سے پہنچنے والے نقصانات کے اسباب کی نشاندہی کریں ، کوتاہی اور گڑ بڑکے وجوہ کا پتہ لگائیں اور جلد از جلد اس بات کی رپورٹ دیں کہ بنیادی ڈھانچے کی خرابی کہاں سے کیسے اور کیونکر ہوئی؟۔