Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان گوئٹے مالا پہنچ گئے

کریبین سربراہان مملکت کی سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو کریبین سربراہان مملکت کی سمٹ میں شرکت کے لیے گوئٹے مالا بہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
گوئٹے مالا کے نائب وزیر خارجہ رابرٹو الفریڈو نے سعودی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
میکسیکو میں سعودی عرب کے سفیر ھیثم المالکی اور کیوبا میں سعودی سفیر فیصل الحربی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر: