ریاض۔۔۔۔سعودی عرب ہندوستان کو 750ہزار بیرل پٹرول یومیہ برآمد کررہا ہے۔تھامسن نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اپریل میں سعودی عرب نے ہندوستان کو یومیہ 7لاکھ 50ہزار بیرل تیل فراہم کیا ۔ یہ مقدار مارچ کے مقابلے میں 5فیصد کم رہی جبکہ سالانہ کی بنیاد پر 8فیصد کم تھی۔ اعدادوشمار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہندوستان نے اپریل 2017کے دوران عراق سے پہلی بار 10لاکھ بیرل تیل یومیہ کی بنیاد پر درآمد کیا یہ مارچ کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ تھا۔ ہندوستان اپنے یہاں آئل ریفائنریاں قائم کئے ہوئے ہے جن میں معمولی درجے کے تیل کو ڈیزل میں تبدیل کردیا جاتا ہے اور اعلیٰ درجے کے پٹرول کو الگ کرلیا جاتا ہے اس کی بدولت ہندوستان خام پٹرول خاص حالات میں ضرورت سے زیادہ بھی خرید لیتا ہے۔