Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیگاؤں بلدیاتی انتخابات ،بی جے پی نے 45مسلمانوں کو ٹکٹ دیا

ممبئی۔۔۔۔بی جے پی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلئے 45مسلمان امید وار کھڑے کئے ہیں جبکہ بی جے پی کے امیدواروں کی تعداد 77ہے۔ انتخابات 24مئی کو ہونیوالے ہیں۔کارپوریشن کی نشستوں کی کل تعداد 84ہے۔ملک بھر میں ابتک جو انتخابات ہوئے ہیں ان میں یہ ریکارڈ نمبر مسلم امیدوار ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی مالے گاؤں جیسے اقلیتی شہر میں ’’مودی لہر‘‘کا تجربہ کرنا چاہتی ہے۔کانگریس نے 73امیدواروں کو ٹکٹ دیا ۔ اس کے بعد این سی پی، جنتا دل اتحاد کا نمبر ہے جس نے 66امیدوار کھڑے کئے ۔حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑرہی ہے اور اس نے 37امیدوارکھڑے کئے ہیں جبکہ شیو سینا نے صرف 25امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔2012کے مالیگاؤں میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے 24امیدوار کھڑے کئے تھے لیکن تمام ہی ہار گئے تھے۔12کی تو ضمانتیں بھی ضبط ہوئی تھیں۔

شیئر: