Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے رشتے دار کا گھر لوٹ لیا

نئی دہلی۔۔۔۔50سالہ خاتون کو اپنے ہی عزیزوں کے گھروں میں نقدی اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک شخص دیپک کمار نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے گھر سے زیورات اور 9لاکھ57ہزار روپے نقد چوری کرلئے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ اپنے عزیز کے گھر گئے تھے جب دوسرے دن واپس آئے تو چوری کا علم ہوا۔جس خاتون کے گھر ہم گئے تھے انہوں نے ہی چوری کروائی۔ انہوں نے گھر کی چابیاں میری اہلیہ کے پرس سے چرائی تھیں۔ہماری میزبان ہمیں اپنے گھر میں بہانا بنا کر چھوڑ گئی تھیں۔

شیئر: