اسلام آباد..پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیس پاکستان کی طرف سے مس ہینڈ ل کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فوری بلا کر معاملے پر غور کیا جائے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کلبھوشن نہ صرف جاسوس ہے بلکہ تخریب کاری کرتے پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے حتمی فیصلہ نہیں دیا لیکن ہند نے امتناع تو لے لیا۔ کلبھوشن کے معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔تشویش ہے جو اقدامات کئے جانے چاہیے تھے وہ نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہند کےساتھ امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے وقارکی قیمت پرنہیں۔