Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : دعوۃ الجالیات کے تحت مشاورتی اجلاس

طائف (نمائندہ اردو نیوز) ادارہ جالیات دعوتِ ارشاد طائف کا مشاورتی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ۔ جس میں گورنر مکہ مکرمہ ریجن اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت کے مطابق’’ ہم بہترین رول ماڈل کیسے بن سکتے ہیں‘‘ کے عنوان سے طائف میں اردو زبان میں منعقد ہونے والی تقریب کے حوالے سے پروگرام کو ترتیب دینے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ پروگرام آج صبح 11بجے قاعۃ السلام سہیلی میں منعقد ہو گا ۔ جس میں فیملی کو عام دعوت دی گئی ہے ۔ انڈین پاکستانی اسکول کے ججوں کے درمیان قرأت قرآن پاک کا مقابلہ ہو گا ۔ بعد نماز عصر مقامی اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے نامور علماء کرام اردو زبان میں خطاب کریں گے ۔ شرکاء کی دلچسپی کیلئے دینی سوالات کئے جائیں گے ۔ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔مشاورتی اجلاس میں ادارہ جالیات کے اعلیٰ عہدیداران شیخ افتخار احمد وٹو ، شیخ رحمت اللہ بالی ، ڈاکٹر فیاض الدین ، شیخ عمران احمد سلفی ، ممتاز احمد بڈانی ، انجم شبیر بٹ ، احتشام علی میر ، پروفیسر آصف انصاری ، پروفیسر توفیق فیروز ، عامر ممتاز ، طاہر مسعود ، عمران بھٹی ، لائیق الدین ، عامر نوید اور سعید احمد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں فری میڈیکل کیمپ بھی ہو گا اور بلڈ بینک کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔

شیئر: