Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز کا مستونگ دھماکے کی شدید مذمت

مدینہ منورہ(یوسف بلوج) وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی مذہبی امور الشیخ صالح آل الشیخ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سرپرست تحریک دفاع حرمین شریفین ، جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی اور مستونگ دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصا ن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کاروائیاں صرف وہی لوگ کرسکتے ہیں جو انسانیت اور اپنی اقدار اور اصولوں سے عاری ہوں اور یقینا ایسے لوگ دنیا و آخرت میں عذاب کے مستحق ہونگے۔ اس بات پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین لعنت ہے اور اس سے سخت نمٹنے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی وزیر اور سعودی حکومت کے مخلصانہ جذبات پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پیچھے ہٹتے ہوئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام اور قیادت متزلزل نہیں ہو گی بلکہ ان دہشت گردوں کے خلاف مزید عزم و مضبوطی کے ساتھ نمٹیں گے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں چندروز قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا قافلہ دہشت گردوں کا نشانہ بنا جس میں 12 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

شیئر: