Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، بوٹسوانا نے سعودی عرب کی حمایت کردی

ایوان شاہی کے مشیر احمد قطان نے بوٹسوانا کے صدر سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
بوٹسوانا کے صدر موکگویتسی مسیسی نے سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد قطان کا بوٹسوانا کے دورے کے دوران استقبال کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ملاقات کے دوران احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر کو مبارکباد پیش کی اور بوٹسوانا میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت اورعوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  
عرب نیوز کے مطابق فریقین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر موکگویتسی میسی نے بوٹسوانا کی جانب سے ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
 بوٹسوانا کی بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کی رکنیت کے بعد ایک بین الحکومتی تنظیم جو ورلڈ ایکسپو کی نگرانی اور ان کو منظم کرتی ہے۔
سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد کتان نے اس تعاون کے لیے سعودی حکومت کی تعریف کی جو دونوں ممالک کے درمیان ممتاز تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی ایلچی نے بوٹسوانا کے بین الاقوامی امور اور تعاون کے وزیر لیموگانگ کواپے کے ساتھ بھی تعلقات پر بات چیت کی۔
سعودی رائل کورٹ کے مشیر احمد قطان لیسوتھو سے بوٹسوانا پہنچے جہاں انہوں نے سینئیر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں ایسواتینی شامل تھا۔

شیئر: