میلبورن .... میلبورن کے ایک گھرانے نے ایسی بلی پالی ہوئی ہے جو دنیا کی طویل ترین بلی کہلاتی ہے۔ اسکا وزن 14کلو گرام ہے۔ جب اسکے مالک نے اسکی تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں تو انٹرنیٹ پر یکدم مقبول ہوگئی۔ اسکی وڈیو اب تک 8ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اسکی مالکن اسٹیفن ہرسٹ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں نے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑے سائز کی بلی ہے اور اسکا قد دیگر بلیوں کے مقابلے میں 3گنا زیادہ ہے۔ اس وقت برطانوی بحریہ کے ایک نوجوان کی بلی کے پاس سب سے قد آور بلی ہونے کا اعزازموجود ہے۔ یہ بلی 118.33سینٹی میٹر طویل ہے لیکن مسز ہرسٹ کی بلی 120سینٹی میٹر لمبی ہے۔ انہوںنے یہ بلی اس وقت لی تھی جب یہ بچی تھی۔ یہ باقاعدہ ناشتہ بھی کرتی ہے جبکہ رات کے کھانے میں کینگرو کا گوشت پسند کرتی ہے۔ زیادہ تر وقت سو کر گزارتی ہے۔ باقاعدہ صوفے پر سوتی ہے کیونکہ سونے کیلئے بھی اسے بڑی جگہ چاہئے اور ہم سے ”مطالبہ“ کرتی ہے کہ ساری رات اسے گود میں بھی لو اور پیار بھی کرو۔