Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں عمارت گرنے سے بچوں سمیت چار افراد ہلاک، گیارہ زخمی

پولیس اورشہری دفاع کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پرپہنچ گئیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
مصر میں سنیچرکو  تین منزلہ عمارت گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ مصر کی جنوبی کمشنری قنا میں پیش آیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ  اور عکاظ کے مطابق تین منزلہ عمارت قنا کمشنری کے گاوں الترامسہ میں واقع تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس اورشہری دفاع کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔ 
امدادی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ’ملبے سے چار افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں جن میں ایک 8 ماہ کا شیرخوار بچہ شامل ہے۔ دس سالہ بچے، چھ سالہ بچی اور 26 خاتون کی نعش بھی ملبے سے نکالی گئی ہے‘۔ 
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ’عمارت گرنے سے گیارہ افراد زخمی ہوئے جنہیں جائے وقوعہ پرابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔ 
شہری دفاع کی ٹیم نے عمارت گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ابتدائی رپورٹ کمشنرآفس میں جمع کرا دی۔
 مقررہ کمیٹی تفصیلی جائزہ لینے کے بعد عمارت گرنے کی وجہ کا تعین کرے گی۔  

شیئر: