Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 ٹن امداد لے کر ساتواں سعودی طیارہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا 

سعودی قیادت کی ہدایت پر سوڈان کے لیے امدادی سامان بھیجا جارہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
 ساتواں سعودی طیارہ اتوار کو 30 ٹن امدادی سامان  لے کر پورٹ سوڈان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہپنچ گیا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پیاے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات سوڈانی بھائیوں کی مدد کے لیے فضائی امدادی پل قائم کیے ہوئے ہے۔  
 شاہ  سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سوڈان کے لیے امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔ یہ برادر اور دوست ممالک کے حوالے سے سعودی عرب کے انسانیت نواز کردار کا حصہ ہے۔  
یاد رہے کہ سعودی عرب نے سنیچر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے چھٹا امدادی طیارہ سوڈان روانہ کیا تھا۔
 پورٹ سوڈان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے امدای طیارے پر 30 ٹن سے زیادہ خوراک، خیمے اور طبی سامان لدا تھا۔
قبل ازیں کنگ سلمان سینٹر کے ایک وفد نے سوڈانی وزیر سے ملاقات کی تھی تامہ سعودی  امداد کی تیز تر فراہمی کےلیے لاجسٹک طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔

شیئر: