Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیجریوال حوالہ اسکینڈل میں ملوث ہیں، مشرا

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔آپ پارٹی کے معطل رکن اور سابق وزیر کپل شرما نے الزام لگایا کہ پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال حوالہ اسکینڈل میں ملوث ہیں ۔ کیجریوال نے دہلی کے تاجر مکیش کمار کے بارے میں کہا ہے کہ مجھے 2کروڑ روپے عام آدمی پارٹی کیلئے دیئے تھے ،مشرانے کہا کہ ان کا کہنا بالکل غلط ہے بلکہ یہ رقم کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے دی گئی تھی اور اس پوری سازش کے سرغنہ کیجریوال ہیں۔ واضح ہو کہ گزشتہ روز دہلی کے تاجر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ہی آپ پارٹی کو 2کروڑ کا عطیہ دیا تھا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ آپ پارٹی عوام کی خدمت کررہی ہے ۔ کیجریوال نے گزشتہ روز ٹویٹ میں کہا کہ جس شخص نے پارٹی کیلئے 2کروڑ روپے عطیہ دیا تھا وہ 4کمپنیوں کے مالک بھی ہیں۔

شیئر: