Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کر ناٹک کے گاؤں میں کھدائی ،سونے کے 425سکے برآمد

بنگلور۔۔۔۔۔بنگلور سے100کلومیٹر دور ایک مکان میں کھدائی کے دوران سونے کے 425سکے نکلے جنہیں مکان کی مالکن نے حکام کے حوالے کردیا۔55سالہ لکشماماما اور چند مزدوروں نے مکان کی بنیاد ڈالنے کیلئے کھدائی شروع کی۔انہوں نے سونے کے سکے مٹی میں دبے ہوئے پائے ۔پہلے تو یہ سمجھے کہ شاید کچھ دانے ہیں لیکن جب مٹی ہٹا کر دیکھا گیا تو یہ سونے کے سکے تھے۔کچھ دیہاتیوں نے تجویز پیش کی کہ یہ سکے سنار کے پاس لے جائیں لیکن خاتون لکشماماما اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان نے سب سے پہلے پولیس کو اطلاع دی جس نے یہ سکے اپنی تحویل میں لے لئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ان کا وزن 160گرام ہے۔ ہر سکہ نئے ڈیزائن کااور دوسرے سے مختلف ہے۔ ان سکوں کو اب محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیا جائے گا۔انتظامیہ نے لکشما ماما نامی خاتون کی ایمانداری کی تعریف کی ہے۔ علاقے کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ سکوں کی برآمدگی سے یہاں کسی حکومت کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔

شیئر: